Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو تشدد سے کیسے بچیں؟ خواتین کو سعودی ادارے کے مشورے

خانگی تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے مرکز کے مطابق یہ بھی ضروری ہے جس سے رابطہ کیا جائے وہ قابل بھروسہ ہو (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں خانگی تشدد سےتحفظ فراہم کرنے کے مرکز کا کہنا ہے خواتین اور لڑکیاں گھریلو تشدد سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی اقدام کے حوالے سے تین نکات کو ذہن نشین رکھیں۔
سبق نیوز نے مرکز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے حوالے سے بتایا کہ گھریلو یا خانگی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین یا لڑکیاں سب سے پہلے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حالات کو بگڑنے سے بچانے کی کوشش کریں۔
تشدد کرنے والے کا ارادہ معلوم ہونے کے ساتھ ہی کوشش کریں کہ خود کو کسی محفوظ مقام پر لے جائیں تاکہ براہ راست جسمانی تشدد سے بچا جاسکے۔
محفوظ مقام پر جاتے ہی فوری طور پر خاندان کے ایسے فرد سے رابطہ کریں جو بروقت مدد کے لیے پہنچ سکے یہ بھی ضروری ہے کہ جس سے رابطہ کیا جائے وہ قابل بھروسہ ہو، اسے واقعے کے بارے میں تمام تفصیلات سے مطلع کریں۔
سینٹر کی جانب سے ٹول فری نمبر 1919 مخصوص کیا گیا، جس پر رابطہ کرتے ہی رپورٹ درج کی جاتی ہے اورقانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کو مطلع کر دیا جاتا ہے۔

شیئر: