انڈونیشیا میں طوفانی بارش اور سیلاب
جکارتہ .... انڈونیشیا میں طوفانی بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ڈیزاسٹر ادارے کے حکام نے بتایا کہ طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث جزیرہ سماٹرا کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھروں ، 2پلوں اور بعض دیگر عمارات کو بھی نقصان پہنچا تباہی کے باعث سیکڑوں خاندانوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے ۔