Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ساختہ ڈرون کریڈٹ کارڈ ہیکنگ کیلئے استعمال ہونے لگے

لندن -  - - -آج کل ڈرون کیمروں سے ہر طرح کا کام لیا جا رہا ہے۔ کئی ملکوں نے ڈرون کو مثبت استعمال لاتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے تاہم وہیں مجرمانہ سوچ رکھنے والے لوگوں نے اسے چوری کرنے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانوی ماہرین کے مطابق چین کی کمپنی ڈی جی آئی کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرون سے کریڈٹ کارڈز کو ہیک کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ڈرون کو براہ راست ہیک تو نہیں کیا جا سکتا تاہم اس سے حاصل ویڈیو اور دوسری معلومات کو ہیک کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گرمی کا دورانیہ 50سال قبل کے مقابلے میں دگنا ہو گیا

شیئر: