آگ بجھانے والی پرانی گاڑی سیرو سیاحت کا ذریعہ بن گئی
کیسویک ، لیک ڈسٹرکٹ - - - -مختلف اشیاء کی شکل و صورت وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے یا بدلی جاتی رہتی ہے ۔ بہت سی ایسی چیزیں جن میں گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔ سال خوردہ ہو جانے کے بعد یا تو اسکریپ میں چلی جاتی ہیں یا کوئی جدت پسند ذہن ان چیزوں پر مہربان ہو جائے تو اسے خوبصورت رنگ و شکل دیکر بالکل ہی نئی چیز جیسا بنا دیا جاتا ہے ایسا ہی کچھ کیسویک لیک کے قریب واقع ایک جگہ ایک بڑی ونٹیج قسم کی آگ بجھانے والی گاڑی بالکل نئی اور جدید شکل میں سامنے آگئی ہے اور اب اسے شاندار گاڑی کی شکل دیتے ہوئے کیروان جیسا بنا دیا گیا ہے۔اضافی بات یہ تھی کہ اس میں ایک سیڑھی بھی منسلک کر دی گئی ہے۔ کچھ پائپ رکھ دئیے گئے ہیںاور آگ بجھانے عملے کیلئے ایک پول بھی اس میں اضافہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو آگ بجھانے والی روایتی گاڑیوں میں عام طور پر نظر آتی تھی ۔ جہاں تک اس ونٹیج گاڑی کا تعلق ہے حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اس میں ایک ماسٹر بیڈ روم بھی ہے پھر تھوڑی سی راہ داری ہے جہاں سے لوگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے گاڑی کی اوپری منزل یا چھت تک جاتے ہیں اس کی پشت پر جو جگہ ہے وہاں اسے آگ بجھانے کی دوسری چیزوں سمیت ان کی وردیوں سے بھی آراستہ کیا گیا ہے ۔ جہاں پہنچ کر بچے کھیل کود کرسکتے ہیں ۔ اب تک اس ونٹیج گاڑی کی بکنگ جاری ہے اور اسے تیار کرنیوالوں کا خیال ہے کہ ماہِ رواں کے اختتام یا نئے سال کی آمد کے موقع پر یہ ونٹیج گاڑی بیحد مقبول ہو جائے گی ۔