گریٹر نوئیڈا میں موت کے ثبوت درخت پر لٹکادیئے گئے
گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔یوپی پولیس قتل اور موت کے واقعات کی گتھی سلجھانے میں کس قدر دلچسپی لیتی ہے اس کا ثبوت کاسنا کوتوالی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں پْراسرار موت سے متعلق ثبوت محفوظ رکھنے کی بجائے درخت پر لٹکا دیئے جاتے ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعدملنے والے ثبوت تحقیقات کیلئے بھیجنے کے بجائے سڑنے کیلئے پھینک دیئے جاتے ہیں۔ پولیس کی اس لاپروائی سے موت کے اسباب اور ثبوت رازبن کر رہ جاتے ہیں۔واضح ہو کہ سنسنی خیز موت کے معاملات میں پوسٹ مارٹم کے دوران ملنے والے ثبوتوں کو ڈاکٹروں کی ٹیم اکثر سیل کرکے پولیس کے حوالے کردیتی ہے۔کاسنا کوتوالی پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے متعدد تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس کا تازہ ثبوت 5نومبر کو گرینو کے جی پی ریزارٹ میں واقع ریستوران میں چاقو کے وار سے قتل ہونے والےچھتیس گڑھ کے کُک ناکیال کی موت سے متعلق ابھی تک واضح نہ ہوسکا کہ انہیں قتل کیا گیا یا انہوں نے خود کشی کی تھی۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ڈاکٹروں کی ٹیم نے واقعہ سے متعلق تمام ثبوت ، مرنیوالے کے کپڑے اور پیٹ میں لگے چاقوکو نکال کر سیل کرکے پولیس کے سپرد کردیا تھا۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں