ریاض ۔۔۔سالِ رواں 2018ء کے آغاز سے لیکر 10نومبر 2018ء تک سعودی انجینیئرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق غیر ملکی انجینیئرز کی تعداد میں 11 ہزار811کی کمی واقع ہو گئی ۔ 10ماہ کے دوران 9ہزار 616سعودی انجینیئرز مارکیٹ میں داخل ہوئے اور 11 ہزار811غیر ملکی انجینیئرز مملکت خیر باد کہہ گئے ۔ سعودیوں کو 2 ہزار866ایجنسیوں میں ملازمت ملی جبکہ ان کی تعداد ایک لاکھ91ہزار497تک پہنچ گئی۔