ریاض۔۔۔سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ آئندہ وہ جنگی طیاروں کو فضا میں پٹرول فراہم کرنے کا سلسلہ بند کر دے ۔ اتحادی اس حوالے سے خود کفیل ہو گئے ہیں ۔ امریکہ نے عرب اتحاد کی یہ درخواست منظور کر لی۔ آئندہ وہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کو فضا میں پٹرول فراہم نہیں کریگا ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس اس طرح کے طیارے موجود ہیں جن کی مدد سے وہ جنگی طیاروں کو فضا ہی میں پٹرول فراہم کر سکیں گے ۔