Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیدہ عائشہ سے تبدیل مسجد ’’بکہ‘‘ کردیا

مکہ المکرمہ۔۔۔مقدس شہر مکہ مکرمہ میں بطحاء محلے کی مسجد کا نام سیدہ عائشہ سے تبدیل کر کے مسجد ’’بکہ‘‘ کر دیا گیا ۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے یہ فیصلہ معتمرین کے حلقوں میں مسجد کے نام کی وجہ سے پیدا ہونیوالے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے ۔ معاون سیکریٹری برائے امور مساجد ڈاکٹر عبداللہ الجویبری نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت اسلامی امور کو متعدد حلقوں کی جانب سے یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بعض معتمرین بطحاء قریش محلے میں واقع السیدہ عائشہ جامع مسجد کو میقات والی مسجد سمجھنے لگے ہیں ۔ بہت سارے معتمرین یہاں آتے اور احرام باندھ کر عمرے کیلئے چلے جاتے تھے ۔ اس غلط فہمی سے معتمرین کو بچانے کیلئے مسجد کا نام مسجد عائشہ کی بجائے مسجد ’’بکہ ‘‘ کر دیا گیا۔اس کے بورڈ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں ۔ 

شیئر: