Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے "شامِ موسیقی ‘‘

آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کریں گے ، عبدالوحید
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
    کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے  ‘‘شامِ موسیقی ‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور مقامی گلوکاروں کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ پروگرام کا آغاز کویت اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ جسکے  بعد سوسائٹی  کے صدر عبدالوحید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی تاریخ میں پہلی بار یہ پروگرام ایک الگ اور منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جو اِس سے پہلے کبھی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے اِس بات کا عہد بھی کیا کہ کویت یوتھ سوسائٹی  کی ٹیم آئندہ بھی ایسے ہی معیاری پروگرام کا انعقاد کرواتی رہے گی۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض محمد نعیم جان اور فیصل جمیل نے   ادا کیے   ۔سفارت خانہ پاکستان کویت کی طرف سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے شرکت کی۔ انہوں نے  سوسائٹی کی ٹیم کو  کامیاب اور منفرد پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ مقامی گلوکاروں میں جمیل علی میر، پْرنیما، ناصر عباس، محمد سلمان، شکیل خان اور قیصر نے غزلیں گا کر سماں باندھے رکھا۔ حاضرین مقامی فنکاروں کی لائیو پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔آخر میں فنکاروں اور اسپانسرز میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی اور KPYS کے صدر عبدالوحید نے تمام حاضرین اور ٹیم ارکان کا شکریہ ادا کیا، جنکی محنت کی بدولت یہ رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -انسانیت کی فلاح کے لئے کئے گئے کام رائیگاں نہیں جاتے، جواد علی

شیئر: