Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خالد ایوارڈ تقریب میں شاہ سلمان کی شرکت

    ریاض- -  -خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے پیر کو ریاض کے الفیصلیہ مرکز میں کنگ خالد ایوارڈ برائے 2018ء کے ایوارڈ یافتگان کے اعزاز میں منعقد کی جانیوالی تقریب کی سرپرستی کی۔ ایوارڈ 3زمروں میں پیش کیا گیا۔ شاہ سلمان کے ہمراہ شہزادہ سعود بن سلمان اور شہزادہ راکان بن سلمان بھی الفیصلیہ مرکز پہنچے تھے۔ قرآن پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد، گورنر باحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود اور شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -شہزادہ محمد بن سلمان نے 130تاریخی مساجد کی مرمت کا حکم دیدیا

شیئر: