بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے جدہ میں نیا منصوبہ
جدہ۔۔۔۔جدہ کے میئر صالح الترکی نے بتایا ہے کہ جدہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ جدہ میں 3ارب ریال کی لاگت سے نکاسی آب کا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔انہوں نے توجہ دلائی کہ 30نازک اور اہم مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ جدہ میونسپلٹی نے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے شروع کردیئے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی تک ہمارے پاس جدہ کے محلوں کے اندر سڑکوں پرجمع ہونیوالے بارش کے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت نہیں۔ آرزو ہے کہ جلد ہی اس صورتحال پر قابو پالیا جائیگا۔ آئندہ برس بارش کے حوالے سے جدہ کیلئے بہتر سال ثابت ہوگا۔