الشرقیہ اور جدہ میں 5متعدی امراض کا غلبہ
دمام ۔۔۔۔سعودی عرب کے تمام علاقوں اور شہروں کے مقابلے میں 6متعدی امراض سب سے زیادہ جدہ اور مشرقی ریجن میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ بات وزارت صحت نے سالانہ اعدادو شمار والے ریکارڈ میں جاری کرکے بتائی ہے۔ وبائی امراض کے ادارے کے ماہر نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ان دونوں علاقوں میں وبائی امراض کی نگرانی کا نظام موثر نہیں ہے۔ وبائی امراض کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ کھانے پینے کی اشیاء میں زہر اور مشرقی ریجن میں پانی کا غیر معیاری ہونا ہے۔