Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ چینل القاعدہ اور داعش کا ترجمان

ریاض۔۔۔مسلم معاشروں کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد البشاری نے مطالبہ کیا ہے کہ کافرقراردینے اور انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے کو بین الاقوامی جرم قراردیا جائے اور اس جرم کا ارتکاب کرنیوالوں کے سرپرست ممالک کا تعاقب کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اظہار رائے کی آزادی کا تقدس مسئلہ پیدا کررہا ہے۔ وہ داغستان کے دارالحکومت محج قلعہ میں روس اور اسلامی دنیا کے اسٹراٹیجک وژن گروپ کی چوتھی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے سلسلے میں سوجھ بوجھ کا مظاہرہ نہ کرنے والے چینلز کے موقف پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الجزیرہ چینل، القاعدہ اور داعش کے جنگجو گروپوں کا ترجمان بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شہزادہ محمد بن سلمان نے 130تاریخی مساجد کی مرمت کا حکم دیدیا

شیئر: