Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے پیٹ سے لوہے کی کیلیں، چین اورمنگل سوترسمیت ڈیڑھ کلو کباڑ برآمد

احمد آباد۔۔۔ایک انچ لمبی لوہے کی کیلیں، نٹ بولٹ، سیفٹی پن ،بریسلیٹ، چین ، منگل سوتر، چوڑیاں ، یہ کسی ہارڈ ویئر اسٹور یا جیولری شاپ کی لسٹ نہیں بلکہ یہ تمام اشیاء احمد آباد کے سول اسپتال میں زیر علاج  خاتون کے پیٹ کا آپریشن کرکے ڈاکٹروں نے نکالا۔متاثرہ خاتون سنگیتا پیٹ کے درد میں مبتلا تھی اسے گزشتہ دنوں احمد آباد کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔علاج کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں پیتل ،تانبے اور لوہے کی چیزیں موجود ہیں ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے تقریباً ڈیڑھ کلو کباڑ برآمد کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اب خاتون کی حالت روبہ صحت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جونپورمیں’’ دون ایکسپریس‘‘ حادثہ سے بال بال بچ گئی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: