ہالی وڈ فلم انڈسٹری کو مشہور ترین کامک کردار دینے والے اسٹین لی دوران علالت چل بسے۔ان کی عمر 95 برس تھی۔ اسٹین لی کی موت پر ہالی وڈ میں سوگ منایاجارہاہے ۔ہر کوئی افسردہ ہے،انڈسٹری میں ایک مقام رکھنے والے فلم رائٹر اور کامکس کمپنی کے بانی اسٹین لی نے ہالی وڈ کے لئے اسپائیڈرمین، ہلک، بیٹمین اور آئرن جیسے کرداروں کو کمپنی کےساتھ ملکر تخلیق کیا ۔یہ کردار آج بھی ہالی وڈ کے مشہور ترین کامک کردار مانے جاتے ہیں۔