غزہ پر اسرائیلی حملہ بند کرایا جائے ، اسپیکر عرب پارلیمنٹ
قاہرہ۔۔۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پٹی پر جارحانہ حملوں سے روکنے کیلئے فوری اقدام کرے ۔اسرائیل کو جارحیت سے روکنے پر مجبور کرنے کیلئے ٹھوس قانونی اور انسانی اقدامات کئے جائیں ۔ السلمی نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت سے متعدد فلسطینی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔ بہت سارے فلسطینیوں کے مکانات منہدم ہو گئے ۔