ابہاء ۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے پہلو بہ پہلو ایرانی ماہرین بھی کافی عرصے سے الحدیدہ بندر گاہ میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں ۔ الحدیدہ شہر کے اہم مقامات اور مکانات میں بھی بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں ۔ یہ کارروائی سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی افواج کی دسترس سے خود کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہے ۔