کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ کے پہلے ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ علاوہ ازیں صدر نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی، جنہوں نے صدرمملکت کو صوبے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل اور اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سمیت پی ٹی آئی کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -امریکہ طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے ؟