ریاض۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض میں عراقی سفیر ڈاکٹر قحطان طہ خلف اردن کے سفیر علی القائت اور متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امو رکے نائب اور ایشیائی ممالک کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل فیصل العامودی اور سیکریٹری خارجہ برائے قونصلیاتی امور تمیم الدوسری بھی موجود تھے۔