ٹیسٹ سیریز میں ان فارم شاہینوں کا کیویز کیلئے چیلنج
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
ابوظبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ابوظبی میں شروع ہو گا۔ کیویز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ان فارم پاکستانی ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز برابر رہی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا اور اب شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں