Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے بعد پی ٹی آئی وفد کا دورہ چین

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد آیندہ ہفتے چین کے دورے پر جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کا سیاسی وفد 19 نومبر کو چین روانہ ہوگا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دورہ 6 روز پر مشتمل ہوگا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد اب تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا 20 رکنی وفد آیندہ ہفتے 19 نومبر کو چین کے دورے پر جائے گاجو وہاں 6 روز قیام کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کریں گے، ودف میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پنجاب: سینیٹ کی 2 نشستوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ

شیئر: