طاہر داوڑ کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین
پشاور...کے پی کے پولیس کے شہید ایس پی طاہر داوڑ کو پشاور میں حیات آباد قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی۔ پولیس کے دستے نے شہید افسر کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر، آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود، شہرام ترکئی اور اجمل وزیر سمیت اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق طورخم بارڈ سے ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا گیا۔