Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ اسٹیل ملز سے میرا کچھ لینا دینا نہیں‘ نواز شریف

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف نے احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلسل تیسرے روز مزید 30 سوالات کے جواب تحریری طور پر جمع کرا دیے۔ جبکہ پیر کے روز بھی نواز شریف اپنا 342 کا بیان جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی فورم پر کبھی بھی قطری شہزادے کے خطوط اپنے دفاع کی خاطر پیش نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ ان خطوط کو محض افسانہ قرار دے۔قطری شہزادے کے خطوط سے ایسا کہیں نہیں لگتا کہ وہ جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے تیار نہیں تھے۔  انہوں نے لکھا کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش دونوں خطوط کی تصدیق کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی کے طریقہ کار سے ایسا لگا کہ وہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ ہی کرنا نہیں چاہتی۔
نواز شریف نے جواب میں مزید کہا کہ العزیزیہ کی ملکیت کا دعویٰ کبھی نہیں کیا۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز کی ملکیت سے کچھ لینا دینا نہیں۔  العزیزیہ اسٹیل ملز میرے والد نے قائم کی۔  یہ درست نہیں کہ العزیزیہ اسٹیل ملز حسین نواز نے قائم کی۔  العزیزیہ اسٹیل ملز کا کاروبار حسین نواز چلاتے تھے۔ میں العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن کا کبھی حصہ نہیں رہا۔ شریک ملزم نے 6 ملین ڈالر میں العزیزیہ کے قیام کا بیان میری موجودگی میں نہیں دیا۔
سابق وزیر اعظم نے جواب نے کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کا بیان جے آئی ٹی میں میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوا، دونوں نا تو اس عدالت میں پیش ہوئے اور نا ہی ان کا ٹرائل میرے ساتھ ہورہا ہے ، ان سے منسوب کوئی بیان میرے خلاف بطور شواہد پیش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ تفتیش کے دوران کسی بھی شخص کا دیا گیا بیان قابل قبول شہادت نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: - - - -حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون

شیئر: