Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون

   اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں حوالہ اورہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون کاحکم دیدیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کریک ڈاون میں ملازمین کی بجائے ہنڈی کا اصل کاروبار کرنے والوں کو گرفتارکیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کسی صوررت برداشت نہیں کریں گے ۔پورے ملک میں فوری طور پر کریک ڈاون کیا جائے ۔کارروائی سو فیصد نتیجہ خیز ہونی چاہئیے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے زونل ڈائریکٹرز کو بھیجے گئے مراسلے میں کارروائی کی جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: