Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے صارفین کو نئی سہولت

نئی دہلی۔۔۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ا یس بی آئی) اپنے صارفین کی مشکلات آسان کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ بینک نے صارفین کیلئے نیٹ بینکنگ کے ذریعے بینیفیشری کے بغیر رقم بھیجنے کی سہولت کا آغاز کردیا،ساتھ ہی ایک دن میں پیسے بھیجنے کی مقررہ حد میں بھی اضافہ کردیا۔ ایس بی آئی کے مطابق جس اکاؤنٹ میں بھی پیسے بھیجنا چاہیں چندلمحوں میں رقم ٹرانسفر ہوجائیگی۔اگراکاؤنٹ کسی دوسرے بینک میں ہے تو آپ آئی ایم پی ایس اور این ای ایف ٹی کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ایس بی آئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پربتایا کہ کھاتے دار اور صارفین روزانہ 25 ہزار روپئے تک بھیج سکتے ہیں۔ ہر ایک ٹرانسفر کے دوران آپ 10 ہزار روپئے تک بھیج سکیں گے۔ ایس بی آئی نے’’ کوئک ٹرانسفر‘‘  سروس کا آغاز کردیا۔ اس کے ذریعے  بینیفیشری کے بغیرپیسے ارسال کئے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:--  - - - -مدھیہ پردیش: وزیر اعظم مودی کاانتخابی اجلاس سےخطاب
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: