سروج کی گائیڈ لائن نے زندگی بدل دی،شاہ رخ
بالی وڈکے شاہ رخ خان کو ملنے والی کامیابیوں نے انہیں کنگ خان بنادیاہے۔ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میری کامیابی کا سہرا کوریوگرافر سروج خان کے سر ہے۔ سروج کی گائیڈ لائن نے میری زندگی بدل دی۔ کوریو گرافر سروج خان کے ساتھ کام کررہا تھا جب کہ ان دنوں میں مسلسل تین شفٹوں میں کام کرتا تھا۔کنگ خان نے کہا کہ ایک دن شوٹنگ کے دوران تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجہ سے میں نے ہمدردی میں سروج خان سے صرف اتنا کہا تھا کہ سروج جی آج اتنا کام ہے کہ میں تھک سا گیا ہوں۔سروج خان نے میرے گال پر تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ آج تو کہہ دیا ہے لیکن آج کے بعد کبھی یہ مت کہنا تھا کہ کام زیادہ ہے کیونکہ فلم کی اس نگری میں کوئی کام زیادہ نہیں ہوتا۔کنگ خان کہتے ہیں آج میرے پاس کرنے کے لئے اتنے کام ہیں کہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں۔