کوکوکورینا ، میں کیوں نہیں گا سکتا،جگر جلال
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
پاکستان فلم انڈسٹری کا مشہور زمانہ گیت' کوکوکورینا' ہر دور میں مشہور رہاہے حال ہی میں سندھ کے لوک گلوکار نے اسے گاکر سوشل میڈیا پر جگہ بنالی ہے،سندھ کے لوک گلوکار جگر جلال کہتے ہیں اگر احدرضا اور مومنہ کوکوکورینا' گاسکتے ہیں تو جگر جلال کیوں نہیںگا سکتا؟ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے گلوکارجگر جلال کے گیت کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور احد رضا میرپربہترین گانے کو عجیب انداز میں پیش کرنے پرسوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرناپڑاہے۔