کانپور کے قریب حادثہ ، 3افراد ہلاک
لکھنو...... کانپور کے قریب چترکوٹ میں سڑک حادثے میں موقع پر ہی 3 افرادہلاک ہو گئے۔ گیہوں کے بیج لیکر ٹیمپو باندہ جارہاتھا کہ اچانک اس کا بریک فیل ہوگیا۔ ٹیمپو غیرمتوازن ہوکر ایک ٹرک کے پچھلے حصہ سے ٹکراگیا۔ یہ ٹرک چترکوٹ سے دھان لیکر کانپور جارہاتھا۔ حادثہ سے ٹیمپو میں سوار ڈرائیور سمیت3 افراد ہلاک ہوئے۔