پنجاب میں دہشتگرد حملے کا خطرہ
نئی دہلی..... پنجاب پولیس نے خفیہ ایجنسیوں سے یہ اطلاع ملتے ہی کہ پنجاب میں دہشت گرد داخل ہو گئے ہیں اور کسی بھی وقت ریاست کے اندر بڑی دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں ۔ پوری ریاست میں حفاظتی بندوبست سخت کر دیا۔گورداس پور کے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن دیپ سنگھ نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد ذاکرموسیٰ امرتسرمیں داخل ہو گیا ہے اور شہر کے مضافات میں کہیں روپوش ہے اس لیے ہم نے موسیٰ کے پوسٹرجگہ جگہ لگا دیے ہیں۔اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جسے بھی اس کا کوئی سراغ ملے فوری طور پر پولیس کو مطلع کرے۔