مکہ مکرمہ..... بلدیہ نے ٹھیکیداروں کو پابند کیا ہے کہ موسم سرما کےلئے صفائی کے کارکنوں کو مناسب لباس فراہم کیاجائے ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم کافی سرد ہوتا ہے خاص کر صبح اور رات کے اوقات میں ۔ موسم سرما کے مطابق بلدیہ نے صفائی کے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنوں کو مناسب یونیفارم مہیا کریں جو انہیں سردی سے محفوظ رکھ سکے ۔ واضح رہے بلدیہ نے مکہ مکرمہ کو 5 ریجن میں تقسیم کیا ہے جہاں 11 ہزار 825 صفائی کے کارکن خدمات انجام دیتے ہیں ۔