مکہ مکرمہ.... پولیس نے اپنے ہی ہم وطنوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بنگالی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ سبق نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نا معلو م افرا د پر مشتمل ایک گروہ لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے شکار ہونے والے تمام غیر ملکی تھی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ متاثرین سے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں نگرانی شروع کر دی گئی ۔ تلاش پر مامور پولیس پارٹی گروہ کے ایک رکن کو مسفلہ کے علاقے سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی جس نے دیگر افراد کی بھی نشاندہی کر دی ۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں استغاثہ کے سپرد کر دیا گیا ۔