Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا کا ٹینس کورٹ میں واپسی کے سفر کاآغاز

  حیدر آباد دکن :ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔انہوں نے تیاری کا آغاز گزشتہ روز جم میں ورزش سے کیا ۔ انہوں نے اپنے ورک آوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔30 اکتوبر کو ماںبننے والی ثانیہ مرزا نے دو روز قبل 32 ویں سالگرہ اپنے نومولود بیٹے اذہان اور شوہر پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کے ساتھ منائی تھی اور اب انہوں نے اپنی فٹنس کی بحالی کا پروگرام شروع کردیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی ماہ بعد جم آنے پر ایسا محسوس کررہی ہوں جیسے کوئی بچہ ٹافیوں کی دکان میں آکرمحسوس کرتا ہے۔خواہش ہو رہی تھی کہ تمام ورزشیں ایک ساتھ شروع کردوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: