پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے انتخابات میں چوہدری خالد گروپ کو فتح
نمائندہ اردو نیوز۔شارجہ
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے انتخابات 2018 میں چوہدری خالد حسین اور نجیب اﷲ گروپوںکے درمیان مقابلہ ہوا۔ وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ متحدہ عرب امارات کی زیر نگرانی مجوزہ قانون کے مطابق بہت منظم اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔ ووٹروں کی تصدیق شدہ لسٹوں کے مطابق وہاں پر موجود ذمہ داران نے فردا فرداانتخاب میں حصہ لینے والوں کے ناموں کا اندراج کیا۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
متعلقہ وزارت کے قانون کے مطابق رجسٹرشدہ ووٹوں کے 51 فیصد ووٹروں کا حاضر ہونا ضروری تھا۔ عرصہ دوسال کیلئے اپنی پسند کے نمائندوں کو منتخب کرنے سے پہلے تمام ووٹروںکو سوشل سنٹر کے ہال میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ وزارت کے عہدیداروں احمد محمد الشیبانی اور محمد سمیر حمزہ ودیگر منتظمین کے ہمراہ وہاں پر موجود حاضرین کو حق رائے دہی کے تمام طریقوں اور قانون سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہال میں موجود رائے دہندگان سے ان کی رائے جانی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر سوشل سنٹر شارجہ کی 2018تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔اس دوران دونوں گروپوں کا تعارف کروایا گیا جبکہ دونوں گروپوں نے اپنا اپنا منشور بھی پیش کیا۔ انتخاب میں 334ووٹر حاضر ہوئے جبکہ 314ووٹ ڈالے گئے جس میں 2ووٹ کینسل ہوئے ۔
-
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
فاتح گروپ خالد حسین چوہدری نے 288ووٹ حاصل کئے جبکہ مد مقابل نجیب اﷲ گروپ 28 کو ووٹ کاسٹ ہوئے ۔یاد رہے کہ نجیب اﷲ گروپ نے صرف ایک دن پہلے متعلقہ محکمہ میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رجسٹر کروایا تھا۔ تقریب کے اختتام پر دوسرے نمبر پر آنے والے گروپ نے کامیاب گروپ کو مبارکباد دی اور آئندہ بہتر طورپر انتخابات میں حصہ لینے کا عزم کرتے ہوئے کھلے دل سے نتیجہ کو قبول کیا ۔اس موقع پر دونوں گروپ آپس میں مبارکباد دیتے اور وصول کرتے رہے۔انتخابات میں راجہ سرفراز ‘جمیل اسحاق ‘میاں عمر ابراہیم ‘وحید پال خواجہ ‘ڈاکٹر اکرم ‘محمد عامر خان ‘خالد بشیر ‘رانا عارف ‘رضا عابدی ‘سہیل خاور ‘شیریں درانی اور دیگر معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے انتخاب میں حصہ لیا ۔کامیاب ہونے والے گروپ کے عہدیداران صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین جوہدری ‘جنرل سیکریٹری افتخار احمد چوہدری ‘ڈاکٹر مسعود احمد ‘انجینئر احسان اﷲ خان ‘محمد جاوید اختر ‘ذیشان احمد ‘محمد سعید اختر ‘سفیر ستی ‘محمد عمران ‘اسلم عمران ‘رفیق اور فراز احمد نے تمام ووٹروںکا شکریہ ادا کیا اور مد مقابل گروپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھر پورتیاری سے حصہ لینے کی دعوت دی اور بہترسے بہترین طریقے سے اپنی کمیونٹی کی بھلائی کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے ان سے تعاون کی درخواست کی۔
-
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں