Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل سینٹر شارجہ کو گردیزی کی جانب سے کتابوں کا تحفہ

نمائندہ اردو نیوز ۔شارجہ
ممتاز سماجی اور کشمیر کمیونٹی کے مرکزی رہنما سید وقار حسین گردیزی ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان سوشل سینٹر کو کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی تعمیر نو اور بالخصوص ارفع کریم لائبریری کے قیام پر سید وقار حسین گردیزی ایڈووکیٹ نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالدحسین کو ارفع کریم شارجہ سنٹر لائبریری کیلئے مختلف کتابوں کا تحفہ دیا ہے تاکہ ارفع کریم لائبریری میں کتب کے شوقین ان سے بھر پور اتفادہ کر سکیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات راجہ محمد سرفراز ‘سفیر ‘وحید پال ‘افتخار چوہدری ‘فراز احمد صدیقی ‘راجہ خیام الحق ‘چوہدری عارف عامر ،عمران اور دیگر بھی موجود تھے۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: