بزم اردو کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر شارجہ میں مزاحیہ مشاعرہ
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
ڈاکٹر اظہر علی زیدی کے اعزاز میں بزم اردو کے زیر اہتمام تاریخی مزاحیہ محفل منعقد ہوئی جس شعرائے کرام انور مقصود ‘ڈاکٹر زبیر فاروق ‘پاپولیرمیرٹھی ‘انور مسعود ‘خالد مسعود خان ‘نشتر امروہوی ‘عبدالحکیم ناصف ‘کلیم ثمر ‘بدایونی اور انس فیضی نے کلام پیش کیا۔محترمہ ترنم احمد نے نظامت کی۔ احیاءالاسلام نے بزم اردو کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور بتایا کہ 5ایسے اسکولوں میں 300طلبہ کو اردو پڑھائی جا رہی ہے جہاں اردو نہیں پڑھائی جاتی تھی۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
بزم اردو ایک تنظیم نہیں ایک تحریک ہے ۔اسکے بعد انور مسعود کا شاندار استقبال ہوا ‘بزم اردو کے صدر شکیل احمد خان اورریحان خان نے گلدستہ پیش کیا۔انور مسعود کی صدارت میں یہ پروگرام ہوا۔ محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ شاداب الفت نے شعراءکا تعارف کرایا اور پروگرام کو آگے لے جانے کیلئے نظامت انس فیضی کو دی گئی جو غالب کی سرزمین سے آئے تھے۔تابش زیدی نے اسٹیج پر آکر سب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںکہا آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں آئے ہیں جس سے بزم اردو کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ شعراءاکرام کاہم استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں۔مشاعرہ کی کامیابی پر بزم اردو کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔
-
امارات میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں