دبئی میں عمران خان کا بے نامی پیسہ ؟
اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے ۔نیب اصل کارکردگی دکھائے تو موجودہ کابینہ کے 80فیصد ارکان جیل میں ہوں گے۔نواز شریف پانامہ کیس میں آف شور کمپنی کی وجہ سے نااہل ہوگئے ۔حکومت اپنے لوگوں کی دبئی میں15ارب کی جائیدادیں کبھی واپس نہیں لائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنے دور کے آڈٹ خود کرانے کے فارمولا کا اطلاق عمران خان خیبر پختونخوا میں بھی کریں۔مشاہد اللہ نے دعوی کیا کہ دبئی میں پیسہ علمیہ خان کا نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اپنی کارکردگی صحیح طرح نہیں دکھا رہا۔اگر وہ اپنی اصل کارکردگی دکھائے تو موجودہ کابینہ کے 80فیصد لوگ جیل میں ہوں گے،جن کے خلاف ریفرنسز ہیں وہ وزیراعظم اور وزیر ہیں ،جن کے خلاف صرف انکوئری چل رہی تھی وہ جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں 15ارب کی سامنے آنے والی جائیداد حکومت اس لئے واپس نہیں لائے گی کیونکہ یہ ان کے اپنے لوگوں کی ہے۔پاکستان کے سارے کرپٹ لوگوں عمران خان کی پارٹی میں شامل ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایک آدمی پہلے خورشید شاہ کو برا بھلا کہتا ہے اس کے بعد مجھے اور پھر عثمان کاکڑ اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے الجھتا ہے۔قائد یوٹرن عمران خان ان کو ”شاباش“ کا پیغام بھیجتے ہیں جب وہ ہمیں گالیاں دیتا ہے ۔