Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسرعامرخان کی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

جدہ:پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حا صل کی۔اس موقع پر باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری بھی گئے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اہلیہ او ر میں نے مکہ مکرمہ میں بہترین اور پرسکون لمحات گزارے ہیں۔عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بھی حاضری دی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پیش کیا۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی مزید خبروں اور تبصروں کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: