وارانسی۔۔۔بنارس کے لال بہادر شاستری انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پیر کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ لگنے سے ایئرپورٹ پرافراتفری پھیل گئی۔ آگ ایئر انڈیا کے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر پر لگی جس سے بکنگ کاؤنٹرز ،کمپیوٹرز اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں۔ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔پولیس اورفائربریگیڈ کے اہلکاروں اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ سے ایئر پورٹ پر موجود مسافروں اورعملے کے ارکان میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
مزید پڑھیں:- - - -سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین-18-کا کامیاب تجربہ