Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرپول مالیاتی امور میں مطلوب 2 شہریوں کو وطن لانے میں کامیاب

ریاض.... سعودی انٹرپول نے مالیاتی امور میں مطلوب 2 سعودی شہریوں کو بازیاب کرلیا۔ سعودی عرب سرحد پار جرائم کے انسداد کی تنظیم انٹرپول میں شریک ممالک کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے۔ 2 سعودی شہری مالیاتی امور میں عدالت کو مطلوب تھے۔ ان میں سے ایک سعودی عرب سے مراکش فرار ہوگیا تھا۔ عدالت اس کیخلاف 99 ملین ریال سے زائد کا فیصلہ کرچکی تھی۔ رقم ادا نہ کرنے کی غرض سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے شہری نے کئی سعودیوں سے فرضی معاہدے کرکے 13 لاکھ 13 ہزار 624 ریال اینٹھ لئے تھے اور وہ بھی مراکش فرار ہوگیا تھا۔ سعودی انٹرپول نے مراکش کی مدد سے دونوں کو گرفتار کراکر مملکت واپس لانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

شیئر: