انڈونیشیا سے گھریلو ملازمائیں 2ماہ بعد
دمام ... سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے بتایاہے کہ ٹھیک2ماہ بعد انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی درآمد بحال ہوجائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت محنت اور انڈونیشی حکام کے درمیان دونوں ملکوں کے قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی معاہدوں سے ہم آہنگ بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ فلپائن کے بھی متعلقہ اداروں نے گھریلو عملے کی فراہمی سے متعلق کارروائی میں آسانیاں پیدا کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔