ریاض..... عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ صعدہ میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے 4 حوثیوں کو حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ حوثیوں کے میزائل لانچر کو بھی تباہ کردیاگیا۔ المالکی نے یہ بھی بتایا کہ اتحادی طیاروں نے حجہ میں حوثیوں کی مشین گنوں کو بھی تباہ کردیا جبکہ الحدیدہ میں حوثیوں کے امدادی کارواں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسلحہ بردار ایک گاڑی کے بھی پرخچے اڑا دیئے گئے۔