حیدرآباد- - - -’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ کے مصداق ایک شخص کے اوپرسے ٹرین گزرگئی لیکن اسے معمولی سی چوٹ تک نہیں آئی۔ یہ واقعہ پیر کو ریاست آندھراپردیش کے اننت پورریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ ایک شخص پلاٹ فارم نمبرایک سے دو کی طرف جانے کیلئے دوسری ٹریک پرکھڑی مال گاڑی کے نیچے گھس گیا جس کے ساتھ مال گاڑی اسٹارٹ ہوگئی۔اس شخص نے حاضردماغی سے کام لیا اورٹریک کے درمیان سیدھا لیٹ گیا، مال گاڑی اس کے اوپرسے گزرگئی تاہم اسے کچھ نہیں ہوا۔ مال گاڑی گزرنے کے بعد وہ اٹھا اورپلیٹ فارم پرآگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی : فیکٹری میں آتشزدگی،4افراد ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں