Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے لائن کی حفاظت کیلئے3ہزار کلومیٹر طویل دیوارتعمیر کی جائیگی، گوئل

امرتسر۔۔۔امرتسر میں گزشتہ دنوں ہونیوالے حادثے سے سبق لیتے ہوئے وزیر ریل پیوش گوئل نے سارے ملک میں آبادی سے گزرنے والی ریل پٹریوں سے لوگوں کو دور رکھنے کیلئے مجموعی طور پر 3ہزار کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں امرتسر میں منعقد ہونیوالے مذہبی پروگرام کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد ریلوے لائن پر جمع ہوگئی تھی کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر تقریباً60افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔محکمہ ریلوے کے مطابق آبادی سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے پر 2500کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ آبادی اور گنجان آبادی والے علاقوں سے گزرنے والی ریل پٹریوں کے قریب 2میٹر 7سینٹی میٹر اونچی پختہ دیوار تعمیر کی جائیگی۔اس دیوار کی تعمیر سے آبادی کے لوگ اور مویشی وغیرہ ریلوے لائن پر نہیں آسکیں گے۔ریلوے سیکیورٹی کمیشن نے واضح کیا کہ 160کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے آبادی سے گزرنے والی ریلوے لائنوں کے قریب دیواروںکی تعمیراور فینس نصب کرنا ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین-18-کا کامیاب تجربہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: