شارجہ ٹی 10 لیگ :ٹیم کراچیئنز "سندھیز" بن گئی
شارجہ:شارجہ میں ٹی 10 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 21نومبرسے شروع ہو رہا ہے۔ منتظمین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2ٹیموں کے نام تبدیل کر دیئے ہیں ۔ لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر نواب سعد اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کراچی کا نام اب ”کراچیئنز “ کے بجا ئے” سندھیز“ رکھ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کیرالہ کنگز کا نیا نام کیرالہ نائٹس ہوگا۔یاد رہے کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ لیگ کی کسی ٹیم کے نام میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز سے مشابہت نہیں ہو نی چاہئے ۔ایم ڈی نے اعتراف کیا کہ ٹورنامنٹ سے قبل عدالتی جنگ سے ہمیں مالی اور انتظامی دھچکا ضرور لگا ہے ، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ٹی 10لیگ کے دوسرے سیزن میں8ٹیمیں شریک ہیں جن کے درمیان 29 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام مقابلے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں