افغانستان میں افیون کی کاشت میں کمی ہوئی ہے، اقوام متحدہ
برسلز .... اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے انسداد کے ڈیلی ادارے (یو این او ڈی سی) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس کے دوران افغانستان میں افیون کی کاشت میں کمی ہوئی ہے اور 2018 ءکے دوران تقریباً ساڑھے 6 ہزار ٹن افیون پیدا کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 29 فیصد کم ہے۔ 2017 ءمیں افیون کی پیداوار9 ہزار ٹن تھی۔ رواں برس اس مقصد کے لیے ڈھائی لاکھ ہیکڑز رقبے کو افیون حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ادارے کے مطابق افیون کی پروڈکشن میں کمی خاص طور پر مغربی افغان علاقے میں زیادہ ہوئی ہے۔ جنوبی افغان صوبہ ہلمند میں مجموعی افیون کی پیداوار کا نصف حاصل کیا گیا۔ اس صوبے کے کئی علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔