Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل ِکیلئے لاہور قلندرز کی کیٹیگری فائنل نہیں ہو سکی

لاہور:پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹسمین پی ایس ایل فرنچائزز کے لئے بھی مسئلہ بن گئے اور کوشش کے باوجود اس بات کا فیصلہ نہ ہوسکا کہ بیٹسمین کو کس کیٹگیری میں رکھا جائے ۔پی ایس ایل فور کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے تمام کیٹیگریز تیار کر لی گئیں لیکن لاہور قلندرزکے عمر اکمل کی کیٹیگری فائنل نہ ہو سکی۔ پلیئرز ڈرافٹ کی کیٹیگریز تیار کرنے کے سلسلے میں لاہور میں فرنچاززکا ا جلاس ہوا۔ عمر اکمل پہلے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تھے مگر بیٹسمین کی جانب سے فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے بعد ان کے خلاف جاری آئی سی سی تحقیقات نے فرنچائز کو کسی فیصلے نہیں پہنچنے دیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے مصباح الحق، شاداب خان اور فہیم اشرف، کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم،ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان ،پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈرافٹ کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: