Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرایوں سے متعلق سہ نکاتی پروگرام منظور

کرایہ معاہدوں کا آن لائن اندراج، ماہانہ کرایہ کی ترغیب، ادائیگی سداد کے ذریعہ ہو
تبوک: سعودی کابینہ نے مکانات کے کریوں سے متعلق سہ نکاتی پروگرام کی منظوری جاری کردی۔ یہ منظوری منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس تبوک شہر میں منعقد کیا گیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ وزارت آباد کاری تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ربط وضبط پیدا کرکے مکانات کے کرایوں کے معاہدوں کا اندراج آن لائن کرانے کا اہتمام کرے۔ کابینہ نے وزارت آباد کاری کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ کرایہ داروں اور مکانات کے مالکان کو ماہانہ کرائے کا نظام اپنانے کی ترغیب دیں۔ کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ کرایہ ’’سداد‘‘ کے توسط سے ادا کیا جائے گا۔
 

شیئر: