Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے تبوک میں 151ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

تبوک..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو قصر تبوک میں ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں 151 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کل جمعرات کو 55ارب ریال کی لاگت سے ”وعد الشمال“ صنعتی شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شاہ سلمان نے ضباءبندرگاہ کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انکی مجموعی لاگت 876091556 ملین ریال ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے 12منصوبوں کا افتتاح اور 3منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ علاوہ ازیں شاہ سلمان حدود شمالیہ صوبے کے دورے کے موقع پر 30ارب ریال کی لاگت سے وعد الشمال شہر کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شاہ سلمان سے ”امالا“ منصوبے کی ورکنگ ٹیم نے اپنے قائد نکولس نیپلز کی زیر قیادت ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر امالا منصوبے کی وڈیو پیش کی۔ یہ امیر محمد بن سلمان محفوظ قومی جنگل کے دائرے میں قائم کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہوگا۔ یہ اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل خوبصورت ترین ، سحر آفریں سیاحتی مرکز بنے گا۔ جہاں صحت اور علاج کی سہولتیں میسر ہونگی۔ 1.63ارب ریال کی لاگت سے تبوک میں 16سڑکیں بنائی جائیں گی انکا مجموعی رقبہ 345کلو میٹر سے زیادہ ہوگا۔ شاہ سلمان نے 1.5ارب ریال کی لاگت کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تبوک کے دورے پر پہنچے تھے۔انہوں نے اہل تبوک کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے شاندار استقبالیہ میں شرکت کی تھی ۔ انہوں نے اہل تبوک کے شانہ بشانہ تلواروں کا رقص بھی کیا تھا۔خادم حرمین شریفین تبوک کا دورہ مکمل کرکے منگل کی شام کو الجوف ریجن پہنچ گئے۔
 

شیئر: