ریاض..... سعودی آرامکو نے بتایا ہے کہ بانڈز کے اجراءسے متعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ درست نہیں ۔ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ سعودی آرامکو نے توجہ دلائی کہ جب بھی وہ بانڈز اسکیم جاری کرے گی اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وہ ریفائنری ، مارکیٹنگ اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سابک میں اپنی حصہ داری کی بابت گفت وشنید کررہی ہے۔ فنڈنگ کے تمام راستے زیر غور ہیں ان میں بانڈز کا اجراءبھی شامل ہے۔