5شہروں میں 13606نئے مکانات
مکہ مکرمہ .... وزارت آباد کاری نے ”سکنی“ پروگرام کے تحت 8نئے رہائشی منصوبے متعارف کرائے ہیں۔ انکی بدولت سعودی شہریوں کو 13 ہزار606مکانات ملیں گے۔ یہ مکانات ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، بریدہ اور دمام میں مہیا ہونگے۔ وزارت آباد کاری کے ماتحت تمام رہائشی منصوبوں کو پانی، بجلی ، روشنی ، نکاسی آب اور فٹ پاتھوں کی سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ مساجد ، پارک بھی بنادیئے گئے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر ، صحت مراکز ، اسکولوں اور مختلف سینٹرز کےلئے پلاٹس بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔